header ads

ناراں , کاغان میں پھنسے سیاح واپس کیسے جایئں

وادی کاغان میں پھنسے وہ سیاح جن کا واپسی کا شیڈول



 مہانڈری پل کے بہہ جانے کے بعد متاثر ہو چکا ہے وہ اس پوسٹ کو لازمی پڑھیں ، مہانڈری بالاکوٹ سے ناراں کی طرف سفر کرتے ہوے کیوائ ،پارس اور جرید کے بعد آتا ہے جس سے ایک راستہ کاغان ناران اور ایک رابطہ سڑک وادی منور (آنسو جھیل ) کی طرف نکل جاتی ہے ، ہوا کچھ یوں ہے کہ وادی منور سے آنے والے نالے میں شدید طغیانی نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی اور نتیجتاً مہانڈری سے کاغان ناران بابو سر ٹاپ کی طرف جانے والی روڈ پہ قائم لوہے کے پل کو بہا کر ساتھ لے گیا ہے جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں سیاح کاغان ناران بٹہ کنڈی بوڑاوی و اپر کاغان ویلی میں پھنس گئے ہیں یا جو لوگ گلگت بلتستان سے واپس براستہ کاغان ملک کے دیگر علاقوں کو واپس جا رہے تھے یا ملک کے دیگر علاقوں سے براستہ وادی کاغان سکردو ہنزہ کے لئے نکل چکے تھے ان کے لئے اس روٹ پہ وقتی مشکلات ہیں ، اب ایسی تمام سیاح فیملیز کے لئے اگر وہ وادی میں رکنا چاہیں تو جب تک راستہ کلیئر نہی ہوٹل ایسوسی ایشنز نے رہائش فری اور کھانا پچاس فیصد رعایت پہ مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے اور جن فیملیز نے اپنی کاروباری یا سروس و دیگر نجی مصروفیات کی وجہ سے واپس جانا ہے وہ ناراں سے بابو سر ٹاپ ، بابو سر ٹاپ سے چلاس ، چلاس سے براستہ بشام تھاکوٹ مانسہرہ موٹر وے والے راستے سے ملک کے دیگر علاقوں کو واپس جا سکتے ہیں ، واضح رہے کہ چلاس تا تھاکوٹ سیکشن پہ متعلقہ اداروں سے موسمی اپ ڈیٹ لیکر سفر کریں گو کے فلوقت وہ راستہ کلیئر ہے ، وادی کاغان کی مہمان نوازی نے پورے ملک کے سیاحوں کے دل جیت لئے ہیں ، سارا پاکستان ہمارا پاکستان



Post a Comment

0 Comments